ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

سام سنگ نے پہلی بار ’انفنٹی او‘ ڈسپلے فون متعارف کرادیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسمارٹ موبائل فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے ویسے تو متعدد ایسے اسمارٹ فون متعارف کرائے ہیں، جن میں بہترین فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہو۔ تاہم اب کمپنی نے پہلی بار ایک ایسا فون متعارف کرایا ہے، جس کے فرنٹ پر سیلفی کیمرہ کا ہول دیا گیا ہے۔ یعنی سام سنگ کا یہ پہلا فون ہوگا جس کی اسکرین پر بیک کی طرح کیمرہ کا ہول نظر آئے گا۔

اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ سام سنگ کے اس پہلے ’انفنٹی او‘ ہول ڈسپلے فون ’اے 8 ایس‘ کے بیک پر 3 ریئر کیمرے دیے گئے ہیں، جن میں سے ایک 24 میگا پکسل ہے۔ نشریاتی ادارے ’دی ورج‘ کے مطابق سام سنگ نے پہلے ’انفنٹی او‘ ہول ڈسپلے فون کو گزشتہ ماہ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے سام سنگ اے 8 ایس کو سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا ہے اور فوری طور پر اس کی قیمت کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔  لیکن آنر اور سام سنگ سے پہلے ایسا فون آئی فون نے متعارف کرایا تھا، آئی فون ایکس کے ڈسپلے پر بھی سیلفی کیمرہ کا ہول دیا گیا تھا، جس کا ابتدائی طور پر سام سنگ نے مذاق اڑایا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس فون کو دیگر ممالک میں کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی اسے پہلے ایشیا اور پھر امریکا اور یورپی ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔ سام سنگ اے 8 ایس کمپنی کا وہ پہلا فون ہے، جس کے فرنٹ پر اسکرین میں سیلفی کیمرے کا ڈسپلے دیا گیا ہے، جس طرح بیک کیمرے کا ڈسپلے ہوتا ہے۔ اس فون سےقبل سام سنگ کے اب تک کے تمام موبائل فونز کے سیلفی کیمرے اسکرین کے اندر ہی دیے گئے ہیں۔ سام سنگ کے علاوہ بھی دیگر کمپنیوں کے اسمارٹ موبائل کے سیلفی کیمرے اسکرین کے اندر ہی نصب ہوتے ہیں، تاہم سام سنگ سے قبل گزشتہ ماہ چینی کمپنی ہواوے کی ذیلی کمپنی ’آنر‘ نے بھی ایک موبائل کے فرنٹ پر سیلفی کیمرے کا ہول دیا تھا۔ سام سنگ اے 8 ایس کے بیک سائیڈ پر دیے گئے تین کیمروں میں سے مین کیمرہ 24 میگا پکسل ہے، جب کہ ایک 10 اور تیسرا 5 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ اسی طرح اس موبائل کا فرنٹ سیلفی کیمرہ بھی 24 میگا پکسل دیا گیا ہے۔ 3400 ایم اے ایچ بیٹری اور 128 جی بی ریم کے ساتھ اس موبائل میں اینڈرائیڈ کا اپ ڈیٹ ورژن اوریو استعمال کیا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس موبائل کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ روپے تک ہوگی، تاہم کمپنی نے اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…