اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

چین میں آئی فون کی فروخت پر پابندی عائد

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں ‘کوال کوم’ اور ‘ایپل’ کے درمیاب پیٹنٹ کے تنازع پر چین کی عدالت نے ’آئی فون‘ کی چین میں فروخت پر پابندی عائد کردی۔ عدالت نے اپنے بیان میں کہا کہ فوژو انٹرمیڈیٹ پیپلز پارٹ کوال کوم کی درخواست پر فوری طور پر آئی فون 6 ایس، آئی فون 6 ایس پلس، آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 8، آئی فون 8 پلس اور آئی فون ایکس کی فروخت روکنے کا حکم دیتی ہے۔ عدالت نے آئی فون کو کوال کوم کے سافٹ ویئرز کے دو پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔ واضح رہے کہ امریکا کی دو بڑی

ٹیکنالوجی کمپنیوں کوال کوم اور ایپل کے درمیان ایک عرصے سے پیٹنٹ اور رائلٹی کے معاملے پر عدالتی جنگ جاری ہے۔ کوال کوم کے وکیل ڈون روزن برگ نے اپنے بیان میں کہا کہ اپیل ہماری انٹلیکچوئل پراپرٹی سے فائدہ اٹھا رہا تھا، جبکہ ہمیں ہرجانہ ادا کرنے سے بھی منع کردیا۔ سافٹ ویئر کے پیٹنٹ کے حوالے سے مسائل کے بعد ایپل مزید مسائل سے بچنے کے لیے اپنا سافٹ ویئر تیار کرے گی، تاکہ وہ اپنے فون بیچ سکے۔ کوال کوم نے امریکی حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیٹنٹ کے مسائل کے سبب آئی فون پر پابندی عائد کرے، لیکن وہ اس حوالے سے اب تک انکار کرتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…