بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وقت پڑنے پر لیپ ٹاپ بننے والا موبائل فون متعارف

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی نے نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا جس کو وقت پڑنے پر لیب ٹاپ بھی بنایا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی غیر معروف کمپنی پلانیٹ نے ایک بار پھر اپنی پرانی ایجاد کو جدید طرز پر پیش کرتے ہوئے

کوسمو کمیونیکیٹر نامی اسمارٹ فون تیار کرلیا جس میں موبائل اورلیپ ٹاپ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کوسومو کمیونیکٹر کی اسکرین 6 انچ ہے اور اس میں معیاری کی بورڈ بھی موجود ہے، جبکہ اس کی ایل سی ڈی مکمل ٹچ ہے اور اس فون میں فنگر پرنٹ سینسر، کال بٹن مائیک، 24 میگا پکسل کیمرے سمیت دیگر فیچرز شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق فون کو بوقت ضرورت کھولا جاسکتا ہے، استعمال کے بعد اس کا سائز کم ہوجاتا ہے جسے آسانی سے جیب میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ موبائل کے لیے اینڈرائیڈ 9.0 آپریٹنگ سسٹم جبکہ لیپ ٹاپ کے آپریٹنگ سسٹم کو اوپن سورس رکھا گیا، علاوہ ازیں پراسیسر ہیلو پی 70 رکھا گیا جبکہ 6 جی بی ریم اور 24 میگا پکسل کیمرہ بھی شامل ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس فون کی قیمت 800 ڈالر رکھی گئی جبکہ صارفین کو متاثر کرنے کے لیے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ایڈوانس بکنگ کروانے والے کو خصوصی رعایت کے بعد قیمت 549 ڈالر ہوگی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…