جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

2 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے والی برقی موٹرسائیکل

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) برقی گاڑیاں تو حال ہی میں شہروں کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آرہی ہیں مگر ایک کمپنی نے الیکٹرک موٹرسائیکل کے غلبے کا خواب بھی دیکھ لیا ہے۔ کرٹیس موٹرسائیکل نامی کمپنی نے ایک ایسی موٹرسائیکل تیار کی ہے جو روایتی ایندھن کی

بجائے بجلی پر دوڑے گی۔ پاکستانی برقی گاڑیاں، جو سوزوکی مہران سے سستی اس موٹرسائیکل کو ہیرا نام دیا گیا ہے جس میں گیس سلینڈر کو بیٹری پاور سے تبدیل کردیا گیا ہے اور رفتار کے لحاظ سے یہ کسی سے کم نہیں۔ اس میں 8 پیس بیٹری پیک دیا گیا ہے جو کہ پچھلے وہیل میں نصب برقی موٹر کو پاور فراہم کرتا ہے۔ جہاں تک کارکردگی کی بات ہے تو یہ موٹرسائیکل بہت تیز ہے۔ یہ 2.1 سیکنڈ میں صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔ سنگل چارج پر اس موٹرسائیکل پر 280 میل تک سفر کیا جاسکتا ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ شہر کے اندر ایک سے دو دن آرام تک سنگل چارج پر اسے چلایا جاسکتا ہے۔ ابھی تک کمپنی نے اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا بلکہ فروخت کی تاریخ بھی ابھی سامنے نہیں آئی۔ مگر توقع کی جارہی ہے کہ یہ موٹرسائیکل 2020 میں کسی وقت فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور کمپنی اس کی قیمت کا اعلان آئندہ چند ماہ کے دوران کرے گی تاہم اسے خریدنے کے خواہشمند کمپنی کی ویب سائٹ پر رجسٹر کراسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…