جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

چین اپناخلائی مشن چاند کے مخفی رخ کی طرف بھیجنے کو تیار

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اپنے خلائی مشن چینج 4 چاند کے مخفی رخ کی جانب بھیجنے کے لیے تیار ہے جس کے بعد چین دیگر ممالک امریکا، روس اور یورپی یونین سے خلائی مشن میں بھی آگے ہوگا۔ خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق چین اپنے چینج 4 مشن کے ساتھ چاند کے

مخفی رخ سے دنیا کو متعارف کرانے کیلئے پرامید ہے جہاں آج تک دنیا کا کوئی ملک پہنچ نہیں پایا اور اس رخ کی معلومات بھی نہیں جو ماضی میں دریافت کیے گئے رخ سے بالکل مختلف ہے۔ چین اپنے ارادے کے مطابق مارچ تھری بی راکٹ کو بھیجنے میں کامیاب ہوا تو وہ خلائی مشن میں بھی اپنی سرفہرست پوزیشن بنا لے گا جو سیاروں کے حوالے سے سائنسی تحقیق میں اہم مقام ہوگا۔ یاد رہے کہ چین نے 5 برس قبل اپنا یوتو یا ‘جیڈ ریبٹ’ کو چاند میں اتارا تھا اور چینج 5 کو اگلے برس بھیجنے کی تیاری کررہا ہے جبکہ یہ چاند سےنمونے لے کرآئیگا جو 1976 کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا جبکہ قمری مشن بھی زیر غور ہے۔ چین کا چینج 4 27 روزہ سفر کے بعد سورج کے دونوں جانب سے بھی معلومات زمین تک پہنچا دیگا۔ خلائی صنعت کے ماہر لیونارڈ ڈیوڈ نے ویب سائٹ اسپیش ڈاٹ کام میں تحریر کیا ہے کہ یہ مشن ریڈیو اسٹرنومیکل مطالعے کیلئے بھی کارآمد ہوگا کیونکہ چاند کا یہ رخ ہمیشہ زمین سے دور رہا ہے اور ہمارے کی مداخلت سے بھی آزاد رہا ہے جس میں ریڈیائی لہریں اور ارتعاش وغیرہ شامل ہیں۔ چینج چینی روایت کے مطابق چاند کی دیوی ہے۔ یاد رہے کہ چین نے 2003 میں اپنا پہلا خلائی مشن بھیجا تھا جس کے بعد وہ روس اور امریکا کے بعد تیسرا ملک بن گیا تھا جس نے خلا میں اپنے مشن کو کامیابی سے اتارا ہو۔ چین نے مدار میں خلائی اسٹیشن بھی نصب کیے تھے جو اب بھی 60 ٹن سے زائد اسٹیشن کے لیے کام کررہا ہے جو 2022 تک آن لائن ہوگا جبکہ مارس کو 2020 کے وسط میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی ہے۔ چین کا خلائی پروگرام روس اور یورپی ممالک کے تعاون سے فائدہ اٹھاتا رہا ہے جبکہ امریکی قانون سازی کے باعث 420 ٹن انٹرنیشنل اسپیش اسٹیشن کو الگ کردیا تھا تاہم گزشتہ اس پروگرام کو دھچکا بھی لگا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…