اٹلی کی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

8  دسمبر‬‮  2018

روم (مانیٹرنگ ڈیسک )اٹلی کی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 11 لاکھ تیس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے سرکاری ادارے نے شہریوں کا ڈیٹا دوسری کمپنیوں کو فروخت کرنے اور اُس کی حفاظت نہ کرنے پر

کمپنی کو جرمانے کی سزا سنائی۔ جمعے کے روز حکام کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ فیس بک نے صارفین کے ساتھ آئی ڈی بنانے کے دوران دھوکا کیا اور بغیر اجازت اُن کی تفصیلات کمرشل معاملات کے لیے استعمال کی۔ فیس بک صارفین کو سالوں پرانے پیغامات دوبارہ موصول ہونے کی شکایت اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے دھوکا دہی کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا دوسری کمپنیوں کو فروخت کیا جبکہ فیس بک نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اُن کا ڈیٹا کسی غلط کام کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ فیس بک کو یہ بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ ادارے کو آگاہ کرے کن کمپنیوں کو صارفین کا ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فیس بک کے نمائندے نے کمپنی کے اوپر عائد ہونے والے جرمانے اور الزام کو مسترد کردیا۔ یاد رہے کہ فیس بک کو ڈیٹا بریج کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، امریکا کے علاوہ برطانوی حکومت نے بھی کمپنی کو نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد فیس بک نے اپنی صفائی دی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…