بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

2018 میں یوٹیوب کی ٹاپ وائرل ویڈیوز

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) یوٹیوب نے 2018 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول یا وائرل ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کو ٹاپ ٹرینڈنگ اور ٹاپ میوزک کی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان کا انتخاب ویوز، لائیکس، کمنٹس، شیئرز اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔ چونکہ یہ دنیا میں ویڈیوز کی سب سے بڑی سائٹ ہے تو اس میں مقبول ترین ویڈیوز سے

عندیہ ملتا ہے کہ سال بھر میں دنیا بھر میں لوگوں کو کیا دیکھنا پسند رہا۔ یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل 10 ویڈیوز کو گوگل کے اس ویڈیو پلیٹ فارم پر 63 کروڑ بار سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔ 10۔ ویت نامی کامیڈی فلم یہ پہلی بار ہے کہ یوٹیوب کی ٹاپ 10 ویڈیوز میں کسی ویت نامی ویڈیو کو شامل کیا گیا ہے اور یہ فلم ویت نام کے ای گلوکار لام چان کھانگ کی ہے جو کہ میوزیکل کامیڈی ہے۔ 9۔ بہن بھائی کی اسکول لائف یہ ویڈیو بھارت کے مقبول ترین یوٹیوب اسٹار امیت Bhadana کی تیار کردہ ہے جس میں بہن بھائی کی لڑائی کو دلچسپ انداز سے دکھایا گیا ہے۔ 8۔ یوٹیوب اوریجنلز : کوبرا کائی پہلی قسط یوٹیوب کی اپنی تیار کردہ اس سیریز کی پہلی قسط کے حصے میں 8 واں نمبر آیا۔ 7۔ خندق نما سوئمنگ پول تیار کرنا زندگی کے تحفظ کی ٹغرکس بتانے والے یوٹیوب چینیل Primitive Survival Tool کی جانب سے خندق جیسا سوئمنگ پول تیار کرنے کی ویڈیو اس سال کافی مقبول ثابت ہوئی ہے۔  2017 میں پاکستانی یوٹیوب پر کیا کچھ دیکھتے رہے؟ 6۔ فیفا ورلڈ کپ میچ فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دیگر میچز یوٹیوب پر دیکھے گئے ہوں یا نہیں مگر 2 فیورٹ سمجھی جانے والی ٹیموں پرتگال اور اسپین کے درمیان کھیلے گئے میچ کی جھلکیاں ضرور سب سے زیادہ پسند کی گئیں جو کہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ 5۔ یانی یا لورل رواں سال Yanny یا Laurel سننے کا معاملہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا اور اس حوالے سے ‘سائنسی وضاحت’ پر مبنی ویڈیو بھی یوٹیوب پر وائرل ہوگئی تھی۔ 4۔ وال مارٹ کڈ وال مارٹ کے ایک اسٹور میں بچے کے گانے کی اس ویڈیو میں بظاہر تو ایسا کچھ خاص نہیں مگر پھر بھی یہ بہت زیادہ مقبول ہوئی اور چوتھے نمبر پر ہے۔ 3۔ بریک اپ یوٹیوب کے مشہور ترین جوڑوں میں سے ایک لیزا کوسی

اور ڈیوڈ ڈوبرک کی اس ویڈیو کو چوبیس گھنٹے میں ہی 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔ 2۔ Dudi Perfect اس ویڈیو کو دیکھیں تو یقین کرنا مشکل ہوجائے گا کہ 2018 کی دوسری مقبول ترین ویڈیو ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو حقیقی زندگی کی ٹرکس کچھ زیادہ ہی پسند آئی تھیں۔ 1۔ ٹو آر ڈاٹر ائیلی جینر کی بیٹی کی پیدائش کے بعد اس سوشل میڈیا اسٹار کی زچگی کے راز بتانے والی ویڈیو 2018 میں دنیا کی سب سے زیادہ وائرل ویڈیو قرار پائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…