جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں 5 ہزارسوشل میڈیا اکاؤنٹ بند

datetime 6  دسمبر‬‮  2018 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے اسمارٹ سسٹم کے ذریعے 5 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیے ، فراڈ سے بچنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سائبر فراڈ سے متعلق آگاہی مہم شروع کرتے ہوئے اماراتی پولیس نے اعداد و شمار

ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک سائبر کرائم میں ملوث پانچ ہزار اکاؤنٹ بند کیے جاچکے ہیں۔ دبئی پولیس کے ڈائریکٹر انویسٹی گیشن بریگیڈئیر جمال سلیم الجلاف کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے پولیس اور اتصلات نامی ٹیلی کام کمپنی مل کر کام کررہے ہیں اور انتہائی باریک بینی سے مشتبہ اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کے بعد ان میں سے بوگس اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے۔ اتصلات کے ڈائریکٹر محمد کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے ایک آٹومیٹڈ سسٹم نصب کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس حوالے سے وسیع پیمانے پر آگاہی فراہم کی جائے کہ آگاہی ہی وہ سب سے مستند ذریعہ ہے جس کے ذریعے لوگ آن لائن فراڈ سے بچ سکتے ہیں۔ دبئی پولیس کی اس آگاہی مہم کا نام ’ جعلی اکاؤنٹ سے خبردار‘ رکھا گیا ہے۔ اس مہم میں عوام کو ان طریقوں سے روشناس کرایا جارہا ہے جن کے ذریعے سائبر کرائم میں ملوث مجرم عوام کو سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک ، انسٹا گرام او رد وسرے پلیٹ فارمز کے ذریعے نشانہ بناتے ہیں۔ دبئی پولیس نے سنہ 2015 میں آن لائن فراڈ کے 128، 2016 میں 292 اور 2017 میں 133 کیس ریکارڈ کیے تھے اور رواں سال ان کیسز کی تعداد اب تک 126 ہوچکی ہے ، زیادہ تر ملزمان کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں اور ان میں سے اکثر امارات کے شہری نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…