اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

دنیا بھر میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی کمپنی لنک شیورنیٹ ورک نے سال 2026 تک دنیا بھر میں مفٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ وہ 2026 تک ایک نہیں بلکہ دو سیٹلائٹ مدار میں بھیجے گی جس کی مدد سے پوری دنیا میں

انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کی جائے گی۔ شیورنیٹ ورک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مفت انٹرنیٹ کی فراہمی وائی فائی کے ذریعے کی جائے گی۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ اُن کا پہلا شیور ون نامی سیٹلائٹ 2020 اور دوسرا 6 سال بعد بھیجا جائے گا جو خلا میں 272 سیٹلائٹ پر کام شروع کرے گا۔ ترجمان شیورنیٹ کا کہنا تھا کہ ’ایک سیٹلائٹ کے سے دوسرے سیٹلائٹ تک انٹرنیٹ کے رابطے کو یقینی بنایا جائے گا، اس ضمن میں اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے کامیاب تجربہ کیا جاچکا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’سروس کے آغاز کے بعد موبائل فونز ، کمپیوٹر اور دیگر اسمارٹ ڈیوائسز میں سیٹلائٹ کا خاکہ نمودار ہوگا جس کا مطلب ہوگا کہ آپ آن لائن ہوگئے‘۔ یاد رہے کہ نیٹ ورکنگ کمپنی اس سے قبل وائی فائی ماسٹر کی سہولیات پیش کر کے دنیا بھر میں شہرت کما چکی ہے۔ شیورنیٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے چینی اکیڈمی آف اسپیس کے تعاون سے سیٹلائٹ نظاموں پر کام شروع کردیا، خلا میں انٹرنیٹ کا جال بچھ جانے کے بعد دنیا کے اربوں صارفین انٹرنیٹ سے استفادہ کرسکیں گے’۔ چینی میڈیا کے مطابق کمپنی کے اس منصوبے پر اربوں ڈالر کی لاگت آئے گی، اس پروجیکٹ میں دنیا کے دیگر ادارے اور سرمایہ کار بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔ کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ مفت انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اشتہارات دیکھنا ہوں گے، اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے دیگر اخراجات پورے کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…