پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کی ہدایت پر ٹیکنالوجی نالج اکانومی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹیکنالوجی نالج اکانومی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں ک نمائندے بھی موجود ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس ٹیکنالوجی سےعلم معاشیات بڑھانے کے لئے کام کرے گی اس میں سائنسدان، انجینئرز، نجی شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس قومی ترجیحات کا جائزہ

لے کر حل بتائے گی، ٹیکنالوجی ٹاسک فورس میں سائنسدان،انجینئرز،نجی شعبے کے ماہرین کو ٹاسک فورس کی کارکردگی بہترین بنانے کےلیے شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں ہوا جس میں اجلاس میں ڈاکٹر عطاالرحمان بھی شریک ہوئے۔ فیس بک پر جھوٹی خبروں، نفرت انگیز مواد روکنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل کہا تھا کہ فیس بک پر جھوٹی خبروں، نفرت انگیز مواد روکنے کی ضرورت ہے، جھوٹ، نفرت پر مبنی مواد معاشرے کے لیے خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے فیس بک حکام نے ملاقات کیا تھا، ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، افتخار درانی ودیگر حکام ملاقات میں شریک تھے، وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سوشل نیٹ ورک کو پھیلانے کی تعریف بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر ریلوے، ہاؤسنگ سمیت کئی شعبوں میں ٹاسک فورس تشکیل دی جاچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…