نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل نے انسان کے سوتے وقت کی حرکات اور خراٹوں کی نگرانی کے لیے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق اپیل کی جانب سے انسانوں کو خراٹوں سے نجات دلانے کے لیے ایک ایسا سسٹم متعارف کرایا گیا جو سونے کے بعد مکمل نگرانی کرے گا۔ کمپنی نے اس کو سلیپنگ سسٹم کا نام دیا، جس کے ساتھ ایک خصوصی بستر بھی شامل ہے جس میں ایک کنٹرول پینل نصب کیا گیا جو مکمل طور پر ٹچ اسکرین ہے۔ کمپیوٹر اور موبائل کے ساتھ جڑے اس
سسٹم میں دل کے دھڑکنے ، سانس لینے کی رفتار اور جسم کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔ اپیل کا یہ سسٹم ویسے تو عام صارفین کے لیے ہے مگر کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اسے مریضوں یا معمر افراد کے لیے متعارف کرایا گیا۔ سینسر سلیپنگ سسٹم میں ایک کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے جسے سونے والے شخص کے سر پر لگایا جائے گا اور پھر اسی کی مدد سے خراٹوں کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے فی الحال اس سسٹم کی قیمت اور مارکیٹ میں دستیابی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔