پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

سام سنگ اور ہیواوے کے درمیان دلچسپ جنگ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ہیواوے اور سام سنگ کے درمیان لگتا ہے کہ فولڈ ایبل اسمارٹ فونز متعارف کرانے کی جنگ کے ساتھ اب دنیا کے پہلے ڈسپلے ہول کیمرے والی ڈیوائسز کو پہلے پیش کرنے کا مقابلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ سام سنگ کی جانب سے اس طرح کا فون گلیکسی اے 8 کی شکل میں دسمبر کے آخر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر اب ایک رپورٹ

میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیواوے جنوبی کورین کمپنی سے پہلے اس قسم کی ڈیوائس پیش کرسکتی ہے۔ موبائل فونز کمپنیوں کی لیکس سامنے لانے والے معروف ٹوئٹر اکاﺅنٹ آئس یونیورس نے ہیواوے کے ایک ایسے اسمارٹ فون کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں فرنٹ کیمرہ ڈسپلے میں ایک ہول میں دیا گیا ہے۔ اس تصویر میں ہیواوے کا لوگو ٹاپ پر موجود ہے تاہم دیگر تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکی ہیں، مگر یہ ممکنہ طور پر نووا 4 ہے۔ ٹوئیٹ کے مطابق چینی کمپنی اس فون کو تیار کررہی ہے اور تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فل اسکرین ہونے کے ساتھ نوچ سے پاک ہوگا۔ اس کے بائیں کونے میں یک گول سوراخ موجود ہے جس میں سے لائٹ کارج ہورہی ہے اور اس میں یہ ان ڈسپلے کیمرہ دیا جائے گا۔ ہیواوے کے اس فون کی تیاری کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب سام سنگ کے اسی طرح کے ڈیزائن والے گلیکسی اے 8 کی لیک تصاویر کچھ عرصے پہلے سامنے آئیں۔ گلیکسی اے 8 میں انفٹنی او ڈسپلے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ اس جنوبی کورین کمپنی نے کچھ عرصے پہلے پیٹنٹ کرایا تھا۔ گلیکسی اے 8 کی لیک تفصیلات کے مطابق اس فون میں 6.4 انچ ڈسپلے دیا جائے گا، اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر، سام سنگ کا ون یو آئی سسٹم کو اینڈرائیڈ 9 سے ملایا جائے گا جبکہ 3400 ایم اے ایچ بیٹری بھی موجود ہوگی۔ یہ فون ممکنہ طور پر 6 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج ہوگی جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکے گا۔ گلیکسی اے 8 کے بیک پر 3 کیمرے دیئے جانے کا بھی امکان ہے جس میں سے ایک 24 میگاپکسل، دوسرا 10 میگاپکسل جبکہ تیسرا 5 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ فرنٹ ہول میں 24 میگا پکسل سیلفی کیمرہ دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…