جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف کے بنائے گئے دانش سکول کے طالب علم نےجوتوں سے موبائل فون بیٹری چارج کرنیوالا آلہ ایجاد کر کے دنیا کوورطہ حیرت میں ڈال دیا، بین الاقوامی کمپنی انٹل کے زیر اہتمام مقابلہ بھی جیت لیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کے بنائے گئے دانش سکول کے سیکنڈ ائیر کے طالب علم نے جوتوں سے موبائل فون کی بیٹری چارج کرنے والا چارجر ایجاد کر لیا، کمپیوٹر سافٹ ویئر و دیگر آلات بنانیوالی کمپنی بین الاقوامی کمپنی انٹل اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر ہونیوالے مقابلہ میں کامیابی کے بعد آئندہ قومی سطح کے مقابلے کیلئے منتخب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے دور حکومت میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں بنائے گئے دانش سکولز کے ثمرات اب سامنے آنے لگ گئے ہیں اور دانش بوائز سکول چشتیاں کے سکینڈ ائیر کے طالب علم عامر رمضان نے جوتوں کی گردش سے موبائل فون کی بیٹری چارج کرنے والا آلہ ایجاد کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ عامر رمضان نے لاہور میں کمپیوٹر سافٹ ویئر اور دیگر الیکٹرانکس آلات بنانے والی دنیا کی بین الاقوامی کمپنی معروف کمپنی انٹل اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر ہونیوالے ایجادات کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے اور انہیں اب قومی سطح کے مقابلے کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ جوتوں کی گردش سے موبائل فون بیٹری چارج کرنیوالے آلہ کے خالق طالب علم عامر رمضان نے اپنے استاد پروفیسر عبدالمجید کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ پیدل چلتے وقت جوتوں کی گردش سے کام کرنے والا بیٹری چارجر نہ صرف اپنی نوعیت کا پہلا آلہ ہے جو بڑی عرق ریزی اورتجرباتی مراحل کے بعدتیار کیا گیا ہے جو بہت کم لاگت سے تیار کیا جاسکے گا۔اس آلہ کی بدولت ایسے افراد جو اپنے کام کاج ،محنت مزدوری کے سلسلہ میں دن بھر کام کرتے ہیں استفادہ کر سکیں گے۔عامر رمضان کا کہنا تھا اسے فخر ہے کہ وہ حلال روزی کمانے والے مزدور کا بیٹا ہے اور دنیا کی بہترین تعلیمی درس گاہ

دانش بوائز سکول چشتیاں میں ہوئی جہاں وہ تعلیم حاصل کر کے اس قابل ہوا ہے کہ ملک و ملت کی خدمت کر سکے۔اس موقع پر دانش سکول کے فزکس کے پروفیسر عبدالمجید نے بتایا کہ دو سال قبل بھی دانش سکول چشتیاں کے طلبہ نے سائنسی پراجیکٹس میں قومی سطح پر کامیابی حاصل کر کے امریکہ میں ہونیوالے عالمی سطح ہونے والے مقابلہ میں جگہ بنائی تھی اور وہاں اس مقابلے میں بھرپور حصہ لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…