نیویارک(این این آئی)سات یورپی ممالک میں صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والے ادارے سرچ انجن گوگل کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے خلاف اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی صارفین کی ایسوسی ایشن ( بی ای یو سی) نے بتایا
کہ وہ قواعد کے تحفظ کے محکمے میں گوگل کے خلاف شکایت درج کرائے گی۔ گوگل پر الزام ہے کہ وہ لاکھوں افراد کے محل وقوع اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے اور اس طرح وہ اعداد و شمار کے بنیادی یورپی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔