اسلام آباد (آئی این پی) پاک سوزوکی نے پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا جس کے تحت وہ 20 لاکھ گاڑیاں بنا سکے گی۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق منگل کو وزیرخزانہ اسد عمر سے پاک سوزوکی کے سربراہ اوسامو سوزوکی نے ملاقات کی ۔ جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ پاک سوزوکی پاکستان میں گاڑیاں بنانے کے لئے نیا پلانٹ لگائے گی ۔ جب کہ وزارت خزانہ کے مطابق سوزوکی نئے پلانٹ سے 20 لاکھ گاڑیاں بنا سکے گی
جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سوزوکی پاکستان میں 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر سے ایگزین موبل کے سربراہ نے بھی ملاقات کی ۔ وزارت خزانہ کے مطابق ایگزین موبل دنیا کی سب بڑی انرجی کمپنی ہے ۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ایگزین موبل 27 سال قبل پاکستان کو چھوڑ گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ منگل کا دن پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کے لئے ایک اچھا دن رہا ہے ۔