جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ملازمین کو کینسر ،معروف الیکٹرانکس کمپنی نے معافی مانگ لی،لواحقین کو معاوضے دینے کااعلان

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(اے این این) سام سنگ الیکٹرونکس نے اپنی فیکٹریوں میں کام کرنے والے کچھ ملازمین کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد معافی مانگ لی جس سے ایک دہائی سے جاری تنازع کا بالآخر اختتام ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سابق ملازمین کی موجودگی میں ایک 22 سالہ ملازم، جو انتقال کرگیا تھا، کے والد اور کمپنی نے شریک صدر کم کی نیم نے باضابطہ طور پر ایک سمجھوتے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر کم کی نیم کا کہنا تھا کہ ہم دل سے ان تمام ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے معافی مانگتے ہیں جنہیں بیماری کا سامنا کرنا پڑا ، ہم اپنی سیمی کنڈکٹر اور ایل سی ڈی فیکٹریز میں صحت کو لاحق خطرات کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کرنے میں ناکام ہوگئے۔واضح رہے کہ سام سنگ الیکٹرونکس دنیا کی سب سے بڑی موبائل فونز اور چپ بنانے والی کمپنی ہے اور سام سنگ گروپ کی فلیگ شپ ذیلی کمپنی ہے جو ساتھ کوریا کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔کمپنی کے خلاف مہم چلانے والے افراد کا کہنا تھا کہ سام سنگ سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے فیکٹری میں کام کرنے والے 240 افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے تھے جس میں سے 80 افراد ،زیادہ تر خواتین، اپنی زندگی کی بازی ہار گئیں تھی۔رواں ماہ اس حوالے سے ہونے والے ایک سمجھوتے میں اعلان کیا گیا تھا کہ سام سنگ الیکٹرونکس متاثرہ ملازمین کو معاوضہ ادا کرے گی اور ایک ملازم کو پاکستانی رقم 17 لاکھ 80 ہزار سے زائد ادا کیے جائیں گے۔متاثر ہونے والے افراد میں 16 اقسام کے کینسر، کچھ غیر معمولی بیماریاں ، اسقاطِ حمل اور ملازمین کے بچوں میں ہونے والی پیدائشی بیماریاں شامل ہیں، ان میں کچھ ایسے دعویدار بھی شامل ہیں جنہوں نے 1984 میں فیکٹریوں میں کام کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…