جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

چین کے جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی صلاحیت کا پہلا مظاہرہ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے انتہائی جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیارے نے گزشتہ دنوں پہلی بار اپنی جنگی صلاحیتوں کا اظہار ایک ائیرشو کے دوران کیا۔ چین کے شہر ژوہوئی میں گزشتہ ہفتے ہونے والے ائیرشو چائنا 2018 کے آخری دن جے 20 اسٹیلتھ طیاروں نے اپنی جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ نمائشی فائٹ کے دوران کیا جبکہ میزائل چیمبر کو بھی اوپن کرکے دکھایا۔

چین نے اپنے طیاروں کے ذریعے اپنی فضائی قوت کا اظہار چینی فضائیہ کے قیام کو 69 سال مکمل ہونے پر کیا۔ جے 20 میں 4 میڈیم ٹو لانگ رینج ائیر ٹو ائیر وژول رینج پی ایل 15 میزائلز نظر آئے جبکہ 2 لیتھل پی ایل 10 شارٹ ٹو انٹرمیڈیٹ رینج ائیر ٹو ائیر میزائل موجود تھے جو کہ ڈاگ فائٹ کے دوران مدد فراہم کرتے ہیں۔ چینی میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ‘اس مظاہرے سے جے 20 کی بالادستی امریکی اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں جیسے ایف 35 اور ایف 22 پر ثابت ہوتی ہے’۔ چینی دفاعی ماہرین نے امریکی ایف 22 کو فرسودہ ٹیکنالوجی سے لیس قرار دیا جبکہ ایف 35 میں نقائص کی نشاندہی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جے 20 مستقبل میں مخالفین سے نمٹے گا جو فضاءمیں چین سے لڑنے کی ہمت کرسکیں گے۔ خیال رہے کہ رواں سال فروری میں چینی فضائیہ نے جے 20 کو آپریشنل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جے 20 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ آپریشنل کردیا گیا اس موقع پر ایک مختصر بیان میں چینی فضائیہ کا کہنا تھا کہ جے 20 کو لڑاکا یونٹس کا حصہ بنادیا گیا ہے۔ اس طیارے کو پہلے بار 2016 کے آخر میں ایک ائیرشو کے دوران پیش کیا گیا تھا اور اب پہلی فضا میں اس کی جنگی صلاحیت کا مظاہرہ سامنے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…