جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

میں نے زندگی میں کبھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(آئی این پی)جاپان کے سائبر سیکیورٹی کے نئے وزیر یوشی تاکا سکورادا سانے کہا ہے کہ انہوں نے زندگی میں کبھی کمپیوٹر کا استعمال نہیں کیا، سائبر سیکیورٹی کے وزیر کو اس پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری جانب مساتو ایمائی نے اس جواب پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات ناقابل یقین محسوس ہوتی ہے کہ جو شخص ملک کی سائبر سیکیورٹی کا سربراہ ہے ۔

اس نے زندگی میں کبھی انٹرنیٹ استعمال نہیں کیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیا آپ موجودہ دور میں کسی ایسے شخص سے ملے ہیں۔ جس نے تمام تر سہولیات میسر ہونے کے باوجود زندگی میں کبھی کمپیوٹر استعمال نہ کیا ہو؟ یقیناًنہیں۔آئیے ہم آپ کو ایسے ایک شخص سے ملاتے ہیں جس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں کبھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا اور یہ موصوف کوئی اور نہیں بلکہ جاپان کی سائبر سیکیورٹی کے نئے وزیر ہیں۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئی ایجاد میں مہارت رکھنے جاپان کے ایک وزیر کی جانب سے یہ انکشاف وہاں کے عوام کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہ تھا، خصوصا اس لیے کیونکہ یوشی تاکا سکورادا سائبر سیکیورٹی کے نئے وزیر کے عہدے پر تعینات کیے گئے ہیں۔کیوڈو نیوز کے مطابق ایوان زیریں میں ایک قانون دان مساتو ایمائی کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں یوشی تاکا نے بتایا کہ وہ جب سے 25 سال کی عمر کو پہنچے اور خود مختار ہوئے، وہ اپنے اسٹاف اور سیکریٹریز کو ہدایات جاری کر دیتے ہیں، انہوں نے کبھی کمپیوٹر کو ہاتھ نہیں لگایا۔68 سالہ وزیر کو گزشتہ ماہ ہی یہ ذمے داری سونپی گئی تھی اور یوشی تاکا کو اس کے ساتھ ساتھ 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں کے سلسلے میں ملک کے انسداد ہیکنگ سسٹم کے نگراں بھی مقرر کیا گیا۔مساتو ایمائی نے اس جواب پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات ناقابل یقین محسوس ہوتی ہے کہ جو شخص ملک کی سائبر سیکیورٹی کا سربراہ ہے، اس نے زندگی میں کبھی انٹرنیٹ استعمال نہیں کیا۔البتہ جاپان کے عوام اور قانون دانوں کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود نئے سائبر سیکیورٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے دیگر عہدیداروں کے پاس درکار تجربہ موجود ہے اور میں پر اعتماد ہوں کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔اس معاملے پر جاپان کے سوشل میڈیا پر بھی وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا البتہ کچھ لوگوں نے اس چیز کا مثبت پہلو نکالتے ہوئے یہ منطق بھی پیش کی کہ کم از کم یوشی تاکا کو ہیک نہیں کیا جا سکے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…