سام سنگ کی نئی اسمارٹ گھڑی گلیکسی واچ متعارف

10  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ نے اپنی نئی اسمارٹ گھڑی گلیکسی واچ کو متعارف کرا دیا ہے۔ گزشتہ شب نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران سام سنگ نے اپنی نئی اسمارٹ واچ کو متعارف کرایا اور اس بار اس ڈیوائس کا نام گلیکسی گیئر سے بدل کر گلیکسی واچ کردیا گیا۔ اس گھڑی میں سام سنگ نے تھری جی/ ایل ٹی ای کنکٹیویٹی دی گئی جبکہ اس کی وائرلیس چارجنگ بھی ممکن ہے۔

یہ گھڑی سرکولر بیزل کے ساتھ ہے جس سے کنٹرول زیادہ بہتر ہوگیا ہے۔ یہ 2 مختلف سائز میں دستیاب ہوگی جو پہلے کی سام سنگ واچز کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے، کیونکہ پہلے اکثر گھڑیاں کلائیوں سے کافی بڑی ہوتی تھیں۔ کمپنی کے مطابق 270 ایم اے ایچ سے 472 ایم اے ایچ بیٹری استعمال کی گئی ہے جو ایک چارج پر یہ کئی دن تک کام کرسکتی ہے جو کافی متاثر کن دعویٰ ہے اور اگر یہ درست ہے تو یہ دیگر کمپنیوں کو کافی سخت ٹکر دینے والی ہے۔ کمپنی نے نیا وائرلیس چارج Duo متعارف کرایا ہے جس سے گلیکسی واچ کے ساتھ سام سنگ کا کوئی اور فون بھی بیک وقت چارج کیا جاسکے گا۔ اس میں کمپنی کا اپنا ٹیزین آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اس میں 1.3 اچن اور 1.2 انچ کے سپر امولیڈ ٹچ ڈسپلے دیئے گئے ہیں جن کے تحفظ کے لیے گوریلا ڈی ایکس پلس گلاس استعمال کیا گیا ہے۔ یہ گھڑی واٹر ریزیزٹنس اور ڈسٹ پروف ہے جبکہ ہارٹ ریٹ مانیٹر، لائٹ سنسر اور دیگر روایتی فیچر بھی دیئے گئے ہیں۔ ایل ٹی ای ورژن 4 جی بی اسٹوریج اور 1.15 جی بی ریم کے ساتھ ہے جبکہ بلیوٹوتھ ورژن 768 ایم بی ریم اور 4 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہے۔ یہ اسمارٹ فون مختلف ممالک میں 24 اگست سے 329.99 ڈالرز سے 349.99 ڈالرز میں دستیاب ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…