اب کمپیوٹر سے ایس ایم ایس کرنا ممکن

20  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو اب بھی آپ واٹس ایپ یا دیگر میسجنگ اپلیکشن کی جگہ ایس ایم ایس کو ترجیح دیتے ہیں اب آپ یہ کام اپنے کمپیوٹر کے ذریعے بھی کرسکیں گے اور وہ بھی مفت۔ جی ہاں گوگل نے آخرکار ٹیکسٹ سروس کے لیے اینڈرائیڈ میسجز کی ڈیسک ٹاپ سپورٹ متعارف کرادی ہے۔ اس اپ ڈیٹ کی بدولت اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اپنے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر پیغامات بھیج اور موصول کرنے کے ساتھ ساتھ، تصاویر اور

اسٹیکر وغیرہ بھی ارسال کرسکیں گے۔ گوگل واٹس ایپ کے مقابلے پر بڑا ہتھیار لے آیا اس مقصد کے لیے صارف کو اپنے فون میں اینڈرائیڈ میسجز ایپ کو انسٹال کرنا ہوگا، یا اسے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد اینڈرائیڈ میسجز کی ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ پر جاکر کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوگا، جس کا طریقہ کار وہاں درج بھی ہے۔ گوگل کے مطابق یہ سروس تمام بڑے براﺅزر میں دستیاب ہوگی، فی الحال یہ سپورٹ کروم، فائرفوکس، سفاری اور ایج میں دستیاب ہے۔ ڈیسک ٹاپ سے مفت ایس ایم ایس کرنے کے لیے ایک چیز کا خیال رکھنا ہوگا کہ موبائل فون انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو، اب چاہے وہ موبائل ڈیٹا ہو یا وائی فائی۔ غلطی سے بھیجے جانے والے ایس ایم ایس کی واپسی ممکن گوگل کے مطابق وائی فائی کے ذریعے اس سروس کو استعمال کرنا موبائل ڈیٹا بچانے میں مدد دے گا۔ گوگل کی جانب سے رواں سال فروری میں اس سروس کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اینڈرائیڈ میسجز ویب سپورٹ صارفین کو آج سے فراہم کردی گئی ہے اور اکثر افراد اسے رواں ہفتے کے اختتام تک استعمال کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…