پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

شاندار کیمرے کے ساتھ بلیک بیری کا نیا فون متعارف

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف کینیڈین موبائل فون کمپنی ’بلیک بیری‘ کا نیا اسمارٹ فون چین کی کمپنی ٹی سی ایل نے متعارف کرادیا۔قریبا 16 ماہ کے وقفے کے بعد بلیک بیری کے فون کو متعارف کرایا گیا ہے، اس سے قبل فروری 2017 میں کمپنی کا آخری موبائل چین کی کمپنی ٹی سی ایل نے ہی متعارف کرایا تھا۔بلیک بیری نے مالی مشکلات کے باعث 2016 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اب موبائل پیش نہیں کرے گی ۔

تاہم بعد ازاں کمپنی نے اپنا لائسنس چینی کمپنی ٹی سی ایل کو دے دیا تھا، جس نے اب تیسرا فون متعارف کرادیا۔ طویل عرصے بعد بلیک بیری کا فون سامنے آگیا بلیک بیری کا متعارف کرایا گیا نیا فون ’کی ٹو‘ دراصل 2017 میں متعارف کرائے گئے ’کی ون‘ کا اپڈیٹ ورژن ہے، لیکن نئے موبائل کی خاص بات اس کا شاندار کیمرہ ہے۔ ڈوئل کیمرہ کی ٹو کے کیمرے کو جنوبی کورین کمپنی سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کے کیمرے سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔ بلیک بیری کی ٹو کے بیک پر 16 اور 5 میگا پکسل کے ڈوئل کیمرے دیے گئے ہیں، جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔ لیک بیری کا آخری اسمارٹ فون فون کو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم میں پیش کیا گیا ہے، تاہم اس میں 64 سے 128 جی بی تک اسٹوریج بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ اینڈرائڈ 8 پوائنٹ ون اوریو آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرائے گئے بلیک بیری کی ٹو میں روایتی فنگر پرنٹ کی بورڈ دیا گیا ہے۔ کوالکوم اسنیپ ڈریگن 660 کی چپ سے لیس اس فون میں نئے جدید سیکیورٹی ایپس کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ اس میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کراتے ہوئے ماضی کے فون سے بہتر بنایا گیا ہے۔ بلیک بیری کی ٹو کو مناسب قیمت کی وجہ سے اسے مڈ رینج فون قرار دیا جا رہا ہے۔ بلیک بیری کی ٹو کی قیمت 649 امریکی ڈالر (پاکستانی 74 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے)۔ فون کو اگرچہ ٹی سی ایل نے 7 جون کو متعارف کرادیا۔ تاہم اسے فروخت کے لیے رواں ماہ کے آخر تک پیش کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ اسے سب سے پہلے امریکا و یورپ میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے وسطی ایشیائی ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ بلیک بیری کی ٹو کو پاکستان میں کب تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…