اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ٹویوٹا نے اپنی ایس یو وی فورچنر کا نیا ورژن ڈیزل انجن کے ساتھ متعارف کرا دیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹویوٹا کی یہ گاڑی پاکستان میں بہت مقبول ہے اور پسند کی جاتی ہے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹویوٹا نے اسے ڈیزل انجن کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ ٹویوٹا کی اس گاڑی میں 1 جی ڈی۔ایف ٹی وی 2.8 لیٹر انجن ہے جو کہ 174 ہارس پاور ہے۔
ٹویوٹا کے مطابق انجن کو ٹھنڈا رکھنے کی ٹیکنالوجی اس کی افادیت مزید بہتر کرے گی جبکہ گاڑی کے لیے کامن ریل ڈائریکٹ فیول انجیکشن سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی میں پٹرول ورژن کے مقابلے میں کی لیس انٹری اور پاور بیک ڈور جیسے فیچر بھی دیے گئے ہیں۔ اس میں سفر کرنے والوں کے تحفظ کے لیے وہیکل اسٹیبلیٹی کنٹرول، ایمرجنسی بریک سگنل، لائٹ ریمائنڈر اور انجن وارننگ لائٹ بھی قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں ڈاؤن ہل اسسٹ کنٹرول بھی دیا گیا ہے جو کہ کسی چڑھائی سے نیچے اترتے ہوئے گاڑی کی رفتار خودکار طور پر سست کر دینے والا فیچر ہے۔ یہ گاڑی پٹرول ورژن گاڑی سے دیکھنے میں مختلف نہیں ہے اور پاکستان میں یہ سات رنگوں میں دستیاب ہو گی، پاکستان میں اس نئی گاڑی کی قیمت تقریباً 59 لاکھ روپے ہو گی۔ پاکستان میں ٹویوٹا نے اپنی ایس یو وی فورچنر کا نیا ورژن ڈیزل انجن کے ساتھ متعارف کرا دیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹویوٹا کی یہ گاڑی پاکستان میں بہت مقبول ہے اور پسند کی جاتی ہے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹویوٹا نے اسے ڈیزل انجن کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ اس گاڑی میں 1 جی ڈی۔ایف ٹی وی 2.8 لیٹر انجن ہے جو کہ 174 ہارس پاور ہے۔ٹویوٹا کے مطابق انجن کو ٹھنڈا رکھنے کی ٹیکنالوجی اس کی افادیت مزید بہتر کرے گی جبکہ گاڑی کے لیے کامن ریل ڈائریکٹ فیول انجیکشن سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی میں پٹرول ورژن کے مقابلے میں کی لیس انٹری اور پاور بیک ڈور جیسے فیچر بھی دیے گئے ہیں۔