بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

خود کار سلیپرز میں پروپائلٹ پارک ٹیکنالوجی کا استعمال

datetime 15  فروری‬‮  2018 |

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک کار بنانے والی جاپانی کمپنی نے خود کار سلیپرز متعارف کرکے دنیا بھر کے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے کمپنی نے پرو پائلٹ پارک ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سلیپرزخود آپ کے پیروں سے علیحدہ ہونے کے بعد خود کار طور پر خالی جگہ تلاش کر کے وہاں پہنچ جائیں گے اور جب آپ کو ضرورت ہوگی تو بٹن دبانے پر پیروں تک واپس پہنچ جائے گے۔

ان سیلف ڈرائیونگ سلیپرز کو جاپان کے معروف ریوکان ہوٹل نے اپنے معزز مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ آسائش مہیا کرنے کی غرض سے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروپائلٹ پارک ریو کان ایک عام ہوٹل ہے ،مگر ٹوکیو کے نزدیک واقع ہوٹل نے اپنے مہمانوں کے لئے پروپائلٹ پارک سلیپرز کا انتظام کرلیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کمپنی نے اکتوبر1917ءمیں اپنے تمام نئے ایل ای اے ایف کی عملی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ان میں شامل پروپائلٹ پارک ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف اشیاءایک بٹن دبانے پر خود اپنا راستہ بنالیتی ہیں۔ یہی ٹیکنالوجی خود کار گاڑیوں میں بھی استعمال کی گئی تھی، جس کی کامیابی کو پیش نظررکھتے ہوئےیہ سلیپرز تیار کی گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کمپنی نے خود کار سلیپرز 2020ءتک اپنی خودکاروہیکلزکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے متعارف کرائے ہیں۔اس کی کامیابی کی صورت میں کمپنی خود کار وہیکلز قبل ازوقت بھی متعارف کراسکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…