بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟

datetime 5  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ دنیا کق مبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے جو کہ روزانہ ساٹھ ارب پیغامات اس اپلیکشن کے ذریعے بھیجتے ہیں۔ مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے جب صارف کسی ایسے فرد کو پیغام بھیجنا چاہتے ہیں جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہ ہو، مگر کیا اس کا کوئی حل ہے؟ ویسے تو ایسا اسی وقت ممکن ہے جب اس نمبر کو ایڈریس بک میں ایڈ کیا جائے ۔

مگر متعدد ایسے مواقع آتے ہیں جب صارف کسی کو ایک سے دو میسج بھیجنا چاہتا ہے اور نمبر ایڈ نہیں کرنا چاہتا، تو پھر کیا کرنا چاہئے؟ مزید پڑھیں : واٹس ایپ کا یہ خفیہ فیچر جانتے ہیں؟ یہی وجہ ہے کہ متعدد تھرڈ پارٹی ایپس اس مقصد کے لیے تیار کی گئی ہیں اور ان کی موجودگی میں ویسے تو کسی نمبر کو کانٹیکٹ لسٹ میں محفوظ کیے بغیر پیغام بھیجنا مشکل نہیں ہونا چاہئے۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ ایپس سیکیورٹی اور اسمارٹ فون کے افعال کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں جبکہ ہوسکتا ہے کہ وہ کچھ آپریٹنگ سسٹم میں مددگار ثابت نہ ہوں۔ تو اس کا جواب واٹس ایپ میں ہی چھپے ایک خفیہ فیچر میں موجود ہے، جس کے ذریعے کسی نمبر کو ایڈریس بک میں ایڈ کیے بغیر میسج بھیجا جاسکتا ہے۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس فیچر کے لیے کسی قسم کی ایپ کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں میں کام کرتا ہے۔ اگر آپ یہ فیچر نہیں جانتے تو اس کا طریقہ کار جان لیں جو اتنا مشکل بھی نہیں۔ سب سے پہلے اسمارٹ فون پر اپنی پسند کا ویب براﺅزر اوپن کریں۔ یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس اس کے بعد یہ لنک سرچ بار میں ٹائپ کریں، ttps://api.whatsapp.com/send?phone=XXXXXXXXXXX (آخر میں جو ایکس ہیں وہاں وہ فون نمبر لکھیں جسے پیغام بھیجنا چاہتے ہیں اور آغاز میں کنٹری کوڈ بغیر پلس کے سائن کے لکھیں)۔

جیسے اگر اس شخص کا نمبر پاکستان کا ہے تو یہ کچھ ایسا ہوگا ttps://api.whatsapp.com/send?phone=923001234567۔ اس کے بعد انٹر دبا دیں۔ اس کے بعد ایک واٹس ایپ ونڈو اوپن ہوگی جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اس نمبر پر پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو ‘ سینڈ میسج’ پر کلک کردیں۔ آپ خودکار طور پر واٹس ایپ ایپ میں پہنچ جائیں گے جہاں اسٹارٹ چیٹنگ ونڈو آجائے گی اور آپ کسی فرد کو ایڈ کیے بغیر پیغام بھیج سکیں گے۔ تو اس طرح آپ جب چاہیں گے کسی بھی ایسے فرد کو میسج بھیج سکتے ہیں جس کو ایڈریس بک کا حصہ نہیں بنانا چاہتے ہیں۔ تو کیا آپ اس فیچر سے واقف تھے؟ کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…