جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اپنے گوگل کروم براؤزر کو ابھی اپ ڈیٹ کرلیں

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر انٹرنیٹ سرفنگ کے لیے گوگل کروم کو استعمال کرتے ہیں تو اپنے ویب براﺅزر کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں۔ جی ہاں گوگل نے اپنے ویب براﺅزر کے لیے وہ فیچر متعارف کرا دیا ہے جو بیشتر افراد کی ذہنی الجھن اور پریشانی کو ختم کردے گا۔ گوگل کروم کے نئے ورژن میں صارفین کو ویڈیو کے بہتر تجربے، مختلف بگز وغیرہ پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹس دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں : گوگل کروم کی آسان ٹپ جو آپ کا وقت بچائے مگر سب سے اہم فیچر اب گوگل کروم میں صارفین کو غیرضروری مواد کی ہمیشہ کے لیے زبان بندی کردینا ہے۔ جیسا آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ بیشتر ویب سائٹس میں آٹو پلے ویڈیوز ہوتی ہیں جو صارف کا پیچھا اس وقت تک نہیں چھوڑتی جب تک انہیں روک نہ دیا جائے۔ مگر اب ٹیب پر رائٹ کلک کرکے ‘ آل ویز بلاک آن دس سائٹ’ کو سلیکٹ کرنے پر کبھی بھی اس ویب سائٹ پر آٹو پلے ویڈیو پریشان نہیں کرسکے گی۔ اس فیچر سے قبل ٹیب پر رائٹ کلک کرکے اسے میوٹ کیا جاسکتا تھا مگر ایسا ہر بار اس پیج کو کھولنے پر کرنا پڑتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں : گوگل کروم کے لیے 6 بہترین ایکسٹیشنز ویب براﺅزر میں کی جانے والی اپ ڈیٹ کے بعد اب ہر ونڈوز 10 پر چلنے والے کمپیوٹر کو ہائی ڈائنامک رینج سپورٹ فراہم کردی گئی ہے۔ گوگل کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک صارف کی جانب سے دیئے جانے والے فیڈ بیک میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہیں ڈیسک ٹاپ پر ویب سرفنگ کے دوران غیر ضروری مواد کو دیکھنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ اس نئے فیچر کو آپ اپنے براﺅزر کو اپ ڈیٹ کرکے ابھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس فیچر پر گوگل کی جانب سے گزشتہ سال سے کام کیا جارہا تھا اور اس کا بیٹا ورژن گزشتہ ماہ متعارف کرایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…