بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

چار کیمروں والا ‘سب سے سستا’ فون متعارف

datetime 18  جنوری‬‮  2018 |

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ہیواوے نے اپنے برانڈ آنر کے لیے ایک نیا چار کیمروں والا ‘سستا’ اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔آنر 9 لائٹ نامی اس فون کی خاص بات فرنٹ اور بیک دونوں جگہ ڈوئل کیمرہ سیٹ ہے۔ اس سے ہٹ کر اس میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کمپنی کے اپنے ای ایم یو آئی 8.0 کے امتزاج کے ساتھ ہے۔ مزید پڑھیں : ہیواوے کا 4 کیمروں والا پہلا اسمارٹ فون یہ فون گزشتہ ماہ چین میں

متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ 5.65 انچ کی اسکرین میں 18:9 ریشو کا آئی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ یہ فون تھری جی/ 32 جی بی یا 4 جی بی / 64 ی بی اسٹوریج کے دو ورژن میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ یہ ڈوئل سم اسمارٹ فون ہے جس میں اوکٹا کور ہیواوے ہائی سیلیکون کیرن 659 پراسیسر دیا گیا ہے۔ اس کے بیک پر تیرہ میگا پکس اور دو میگا پکسل کے

دو کیمرے دیئے گئے ہیں اور فرنٹ پر بھی ایسے ہی دو کیمرے ہیں، تاہم بیک کیمروں میں ایل ای ڈی فلیش اور پی ڈی اے ایف آٹوفوکس مووجد ہے۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ، مائیکرو یو ایس بی او ٹی جی سپورٹ کے ساتھ، ڈیجیٹل کمپاس اور پراکسمیٹی سنسر وغیرہ بھی اس کے دیگر فیچرز ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : پہلی بار 4 کیمروں والا فون پاکستان میں متعارف اس کے تھری جی بی ریم ورژن کی قیمت بھارت میں 11 ہزار روپے (19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ فور جی بی ریم ورژن کی قیمت 15 ہزار روپے (لگ بھگ 26 ہزار روپے) رکھی گئی ہے اور یہ اکیس جنوری سے لوگ خرید سکیں گے۔ توقع کی جاسکتی ہے کہ بہت جلد یہ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور یہ اب تک کا سب سے سستا چار کیمروں والا فون بھی ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…