جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا بھارت کو بڑا جھٹکا، اہم ترین شعبے میں شکست دینے کی تیاریاں مکمل، بھارتی جریدے کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انفارمیشن کی ٹیکنالوجی میں پاکستان بھارت کو پیچھے چھوڑنے والا ہے، تفصیلات کے مطابق آؤٹ لک انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت میں بھارت کافی عرصے سے دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی آگے ہے مگر اب لگتا ہے کہ پاکستان اس میدان میں اپنے پڑوسی ملک کو آہستہ آہستہ پیچھے چھوڑتا جا رہا ہے۔آؤٹ لک انڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرح اب پاکستان آئی ٹی کی

صنعت میں ابھر کر سامنے آنے والا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا ثبوت گزشتہ ماہ اس وقت سامنے آیا جب امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایک آئی ٹی کمپنی نوئیڈا نے بھارت میں 125 افراد کو ملازمت سے فارغ کیا مگر اسی روز اسلام آباد میں اسی کمپنی نے لگ بھگ اتنی ہی تعداد میں اسلام آباد میں لوگوں کو بھرتی کیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال سے بھارتی آئی ٹی صنعت میں ملازمتوں سے برطرفی کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس اس شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔ جریدے کے مطابق سرحدی خلاف ورزیوں اور سرجیکل آپریشنز سے قطع نظر پاکستان جس معاملے میں بھارت کو صحیح معنوں میں نقصان پہنچا سکتا ہے وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملازمتوں کا حصول ہے، پاکستان کی آئی ٹی کی صنعت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور یہاں ڈیٹا آپریٹرز اور بی پی او کالرز نسبتاً سستے ہیں، اس جریدے کا دعویٰ تھا کہ چین انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے اور یہ بالکل ایسے ہی جیسے بیس سال پہلے امریکہ نے بھارتی صنعت کو آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای کامرس کی دنیا کے بڑے نام علی بابا نے پاکستانی حکومت سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں اس کے تحت اس شعبے میں 400 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ پاکستان اس میدان میں اپنے پڑوسی ملک کو آہستہ آہستہ پیچھے چھوڑتا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…