بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ کے ایک اور فون میں بیٹری کا مسئلہ سامنے آگیا

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ کو ایک بار پھر اپنے اسمارٹ فون میں بیٹری کے مسائل کا سامنا ہے اور متعدد صارفین کی جانب سے گلیکسی نوٹ 8 میں مسئلے کی شکایت کی گئی ہے جس کے مطابق ان کے فونز کی بیٹری چارج نہیں ہورہی۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق یہ مسئلہ اس وقت سامنے آتا ہے جب فون کی بیٹری مکمل طور پر ختم ہوجائے یعنی فون بند ہوجائے اور پھر جب اسے چارج کرنے کی کوشش کی

جائے تو وہ چارج نہیں ہوتا۔ مزید پڑھیں : سام سنگ کا سب سے ‘بہترین’ گلیکسی نوٹ متعارف سام سنگ ہیلپ فورم میں صارفین کی جانب سے متعدد شکایات کی گئی ہیں جس کے مطابق ان کے فونز چارج نہیں ہورہے۔ ایک صارف نے لکھا ‘ میں نے تین مختلف پاور کیبل کو آزمایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا’۔ ایک اور صارف نے لکھا ‘ میں نے رات بھر فون کو چارج پر لگائے رکھا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا اور فون ڈیڈ رہا، فون دیکھنے میں تو نیا لگتا ہے اور

میں نے اس کا خیال بھی بہت زیادہ رکھا مگر پھر بھی یہ نقص نکل آیا’۔ ایک صارف نے اپنے فون کی چارج میں ناکامی کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر اپ لوڈ کی۔ خیال رہے کہ گلیکسی نوٹ ایٹ گزشتہ سال کے گلیکسی نوٹ سیون کے بعد سامنے آیا تھا جسے بیٹری کے تباہ کن مسئلے کا سامنا ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں : سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 ختم کرنے کا اعلان بیٹریاں پھٹنے کے باعث سام سنگ نے گلیکسی نوٹ سیون کی فروخت روک کر تمام صارفین سے بھی اسے طلب کرلیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…