بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

کیا سام سنگ اور ایل جی بھی اپنے پرانے موبائل سست کرتے ہیں؟

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ہفتے ہی امریکی کمپنی ایپل نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنے پرانے آئی فونز کو جان بوجھ کر سست کرتا ہے، تاکہ ان کی بیٹری لائف بڑھائی جا سکے۔لوگوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد ایپل نے پرانے آئی فون کو سست کرنے پر معزرت بھی کی تھی۔

تاہم لوگوں نے کمپنی کی معزرت مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کمپنی ایسا اس مقصد کے لیے کرتی ہے تاکہ صارف نیا فون لینے پر مجبور ہوجائیں۔ایپل کے اس معاملے کے بعد یہ خیال بھی کیا جا رہا تھا کہ دیگر کمپنیاں بھی اپنے موبائلز کو جان بوجھ کر سست کرتی ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کا پرانے آئی فون سست کرنے کا اعتراف تاہم موبائل صارفین کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘ اور ’ایل جی‘ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وہ ایپل کی پالیسی کی طرح کام نہیں کرتیں۔ ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے فون ایرینا ڈاٹ کام کو کی گئی ایمیل میں سام سنگ اور ایل جی نے واضح کیا کہ وہ اپنے پرانے موبائل کو سست نہیں کرتے۔ ایل جی الیکٹرانکس نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ وہ اپنے کسی بھی پرانے اسمارٹ موبائل کو سست نہیں کرتا، اور کمپنی کو اندازہ ہے کہ ان کے صارفین ان سے کیسی امیدیں رکھتے ہیں۔ سام سنگ نے بھی اپنی وضاحتی ایمیل میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اپنے کسی بھی پرانے اسمارٹ اینڈرائڈ یا دیگر فون کو سست نہیں کرتی۔ مزید پڑھیں: سام سنگ کے ایک اور فون میں بیٹری کا مسئلہ سامنے آگیا سام سنگ کے مطابق کمپنی موبائل فون کی زندگی بڑھاتے وقت خصوصی سافٹ ویئرز کے ذریعے اس کے سی پی یو کی رفتار کو کم نہیں کرتی۔ اگرچہ سام سنگ نے اپنے پرانے موبائلز کی رفتار کم نہ کرنے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کے موبائل میں بیٹریوں کے مسائل سامنے

آتے رہتے ہیں۔ رواں ماہ 28 دسمبر کو بھی سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 8 کی بیٹری میں خرابی کی شکایت سامنے آئی، صارفین کے مطابق موبائل کی بیٹری درست طریقے سے چارج نہیں ہو رہی۔ بیٹری میں شکایت آنے کے بعد تاحال سام سنگ کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…