بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

سب سے بڑے اور سب سے دور بلیک ہول کی دریافت ،انسان اسے کتنے سال بعد دیکھ پائے،حیران کن انکشاف

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ماہرینِ فلکیات نے کہاہے کہ انھوں نے ایک ایسا بلیک ہول دریافت کیا ہے جو سائز میں بہت بڑا اور فاصلے کے لحاظ سے ہم سے بہت دور واقع ہے۔ اس دریافت کے بارے میں سائنسدان آج سے پہلے کچھ بھی نہیں جانتے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلیک ہول کے بارے میں یہ

تحقیق سائنس کے جریدے نیچر میں شائع ہوئی ۔یہ بلیک ہول یا روزنِ سیاہ، 13 بلین نوری سال کے فاصلے پر ہے اور سمجھنے کے لیے یہ کہا گیا کہ بِگ بینگ کے واقعے کے 690 ملین سال بعد انسان اسے دیکھ پائے ہیں۔اس کے سائز کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ اس بلیک ہول کی کمیت ہمارے سورج سے 800 ملین گنا زیادہ ہے۔ فلکیات اور سائنس کے ماہرین نے کہا کہ یہ بلیک ہول کائنات کے آغاز کے فوری بعد ہی اتنا بڑا سائز اختیار کر گیا تھا۔سائنس دانوں کی نگاہ میں اس روزنِ سیاہ یا بلیک ہول کے بارے میں نئی تحقیق دنیا بھر میں پھیلی ہوئی رصد یا مشاہدہ گاہوں سے دستیاب ہونے والے ڈیٹا پر مبنی ہے۔سائنسدان کہتے ہیں کہ کائنات کا یہ ابتدائی ‘تبرک’ (نیا دریافت شدہ بلیک ہول) کہکشاں کے وسط میں مواد کو نگل جاتا ہے۔ اسی لیے یہ ‘تقریباً ستارہ نما’ ہے اور ایسے اجرام جیسا ہے جن کا مرکز توانائی سے بھرپور ہو اور جو روشنی کا منبہ ہوں۔نیا دریافت ہونے والا بلیک ہول اس لیے بھی ایک دلچسپ تحقیق بن گیا ہے کہ اس کی پیدائش کا زمانہ وہ ہے جب کائنات اپنی موجود عمر کا صرف پانچ فیصد تھی۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…