منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

چینی کمپنی کا ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ،ایک سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی صلاحیت رکھتی ہے،حیرت انگیز خصوصیا ت سامنے آگئیں

datetime 2  دسمبر‬‮  2017 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال 2018ء میں دبئی میں چلائی جائے گی جس کے بعد سعودی عرب میں بھی اسے چلانے کا معاہدہ کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی ای ہینگ نے دبئی کے بعد اب سعودی عرب میں فلائنگ ٹیکسی چلانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

کمپنی نے فلائنگ ٹیکسی کا تصور پیش کرتے ہوئے ایسا ڈرون تیار کیا جس کے کاک پٹ میں ایک فرد سوار ہو کر بآسانی پرواز کے ذریعے اپنی منزل پر پہنچ سکتا ہے۔ کمپنی اب اس منصوبے پر کام کر رہی ہے کہ ڈرون ٹیکسی کو فروغ دے کر دنیا بھر میں باقاعدہ ایک نیٹ ورک قائم کیا جائے۔ڈرون کمپنی ای ہینگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہو ہوزی نے کہا ہے کہ متعلقہ ریگولیٹرز کی جانب سے منظوری کے بعد منصوبے کے مطابق پہلی ڈرون ٹیکسی سال 2018ء میں دبئی میں چلائی جائے گی جس کے بعد سعودی عرب میں بھی اسے چلانے کا معاہدہ کیا جائے گا۔اس وقت کمپنی کا تیار کردہ ڈرون ای 184 صرف ایک فرد کو پرواز کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم کمپنی کام کر رہی ہے کہ تعداد دو مسافروں تک پہنچ جائے۔ یہ ڈرون مکمل طور پر خودکار ہے جس میں پرواز سے قبل اپنی منزل کا روٹ طے کر دیا جاتا ہے اور ڈرون مسافر کو مطلوبہ جگہ کسی ہیلی کاپٹر کی مانند ٹیک آف کرا دیتا ہے۔ای 184 ڈرون 100 کلومیٹر ( 62 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ یہ ہوا میں 25 منٹ تک ساکت رہ سکتا ہے۔ ای ہینگ کمپنی کی جانب سے اس کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے۔ کمپنی کے سی ای او ہوہوزی کا مزید کہنا ہے کہ اگلے برس سے ڈرون ٹیکسی چلانے کے معاملے پر صرف دبئی اور سعودیہ عرب سے نہیں بلکہ سنگاپور اور دیگر یورپی ممالک سے بھی بات چیت جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…