ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

نیند کی کمی سے دماغ کیسے متاثر ہوتا ہے؟

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کینیڈا میں سائنسدانوں نے نیند کی کمی سے دماغ پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں معلومات کے لیے عالمی سطح پر اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز کیا ہے۔اونٹاریو میں ‘ویسٹرن یونیورسٹی’ کی ایک ٹیم چاہتی ہے کہ اس مقصد سے دنیا بھر سے رضاکار دماغی تجزیے کے لیے اپنا آن لائن اندارج کروائیں۔

اس میں خصوصی طور پر تیار کیے گئے کمپیوٹر گیمز کے ذریعے سمجھ بوجھ اور فیصلہ سازی جیسی مہارت کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔برطانیہ کے معروف نیورو سائنٹسٹ پروفیسر ایڈریئن اوین لندن میں ‘برین اینڈ مائنڈ انسٹیٹیوٹ’ میں کام کرتے ہیں اور وہی اس تحقیق کی سربراہی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے: ‘ہم سب یہ جانتے ہیں کہ کم سونے سے ہم کیسا محسوس کرتے ہیں لیکن اس بارے میں بہت کم معلومات ہیں کہ اس کے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ نیند کی کمی ہماری سمجھ بوجھ، یادداشت اور توجہ دینے پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے۔’یہ تحقیقاتی ٹیم کمپیوٹر گیمز کے استعمال سے ملنے والے نتائج کو ایک دوسرے سے ملا کر یہ معلوم کرنے کی کوشش کرے گی کہ اس میں شامل ہونے والے لوگوں نے کتنی نیند لی تھی۔کتنا سونا ضروری ہے یہ ہر شخص کی اپنی ضرورت پر منحصر ہے لیکن اگر کافی لوگ اس تحقیق میں شامل ہوں تو ممکن ہے کہ سائنسدان اس سے یہ معلومات اخذ کر سکیں کہ دماغ کے مکمل کام کرنے کی صلاحیت کے لیے کتنے گھنٹوں کی نیند ضروری ہے۔ہم اپنی زندگی کا تقریباً ایک تہائی حصہ سونے میں گزار دیتے ہیں اور یہ ہماری زندگی کے لیے اسی طرح ضروری بھی ہے جیسے جینے کے لیے کھانا پینا اور سانس لینے کے ہوا۔ لیکن موجودہ دور میں زندگی 24 گھنٹے چلتی رہتی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم پہلے سے کم سونے لگے ہیں۔گذشتہ ماہ اس بارے میں ایک

سائنسی جریدے میں شائع ہونے والے مضمون میں اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا کہ اگر کوئی نیند نہ آنے کے مسئلے کا شکار ہو تو یہ معلوم نہیں ہے کہ اس سے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس مضمون میں کہا گيا تھا کہ صنعتی دور میں لوگوں کی نیند میں کمی آئی ہے اور اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…