جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سمارٹ فونز میں جو فیچر سام سنگ نے 2 سال بعد لانچ کرنا تھا وہ ایک ایسی کمپنی نے لانچ کر دیا کہ سام سنگ والوں کے بھی ہوش اڑ گئے!!

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسے تو ڈوئل اسکرین کے موبائل دوسری کمپنیاں بھی بنانے میں مصروف ہیں، اور جلد ہی دیگر کمپنیاں بھی ایسے فون متعارف کرانے والی ہیں۔تاہم چینی کمپنی ’زیڈ ٹی ای‘ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ڈوئل اسکرین کا اپنا منفرد اسمارٹ موبائل پیش کردیا۔زیڈ ٹی ای کی جانب سے متعارف کرائے گئے ایکسون ملٹی کی

خاص بات یہ ہے کہ اس کے دونوں اسکرینز کو بیک وقت مختلف مواد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ایکسون ملٹی کے دونوں اسکرین ایک دوسرے کے پیچھے نصب ہیں، اور دونوں کی سائز بھی یکساں ہے۔230 گرام وزنی اس موبائل کے دونوں اسکرین 5.2 انچ کے ہیں، جب کہ اس کا کیمرہ 20 میگا پکسل ہے۔ایکسون ملٹی میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 821 پروسیسر نصب ہے، جب کہ اس کی موٹائی محض 12 ملی میٹر ہے، اس کی بیٹری 3 ہزار 180 ایم ایچ ہے۔زیڈ ٹی ای کے مطابق ایکسون ملٹی کے دونوں اسکرینز کو خصوصی سافٹ ویئرز کے ذریعے الگ الگ کنٹرول کیا گیا ہے، جس وجہ سے دونوں کو بیک وقت مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔یعنی اگر ایک ہی وقت میں ایک اسکرین پر فیس بک چلایا جائے، تو دوسرے اسکرین پر یوٹیوب دیکھی جاسکتی ہے۔کمپنی نے ایکسون ملٹی کو متعارف تو کرادیا، تاہم اسے فوری طور پر فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔زیڈ ٹی اے کے مطابق ایکسون ملٹی کو سب سے پہلے امریکا اور جاپان میں رواں برس کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے دیگر ممالک میں پیش کیا جائے گا۔اس سے بھی بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے ایکسون ملٹی کی رقم بھی نہیں بتائی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…