منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مائیکرو سافٹ کا سب سے طاقتور لیپ ٹاپ متعارف کرادیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ( آن لائن )سافٹ ویئر ٹیکنالوجی گرو کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنا اب تک کا سب سے طاقتور اور بہترین لیپ ٹاپ فروخت کے لیے پیش کردیا۔مائیکرو سافٹ کی جانب سے پیش کیا گیا میک بک پرو 2 دراصل کمپنی کی جانب سے 2015 میں پیش کیے گئے لیپ ٹاپ کا اپ ڈیٹ اور بہتر ورژن ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ میک بک پرو 2 کی بیٹری 17 گھنٹے چلنے کی اہلیت رکھتی ہے، جب کہ اس بار لیپ ٹاپ کے کلرز کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ کو 5 گھنٹے تک چارج کرنے کے بعد اس کی بیٹری کم سے کم 17 گھنٹے تک چلتی ہے۔کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ میک بک پرو 2 امریکی کمپنی ایپل کے لیپ ٹاپ سے بھی بہترین اور طاقتور ہے، تاہم کمپنی نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کا لیپ ٹاپ کس طرح ایپل کے لیپ ٹاپ سے طاقتور ہے۔میک بک پرو 2 کو کمپنی نے 2 مختلف سائزز میں پیش کیا ہے، جب کہ 2015 میں پیش کیے گئے لیپ ٹاپ کو صرف ایک ہی سائز میں متعارف کرایا گیا تھا۔مائیکرو سافٹ نے میک بک پرو 2 کے ساڑھے 13 اور 15 انچ اسکرین کے سائز کے مختلف ماڈلز پیش کیے ہیں۔ایک طرف جہاں کمپنی نے اپنے لیپ ٹاپ کو اب تک کا سب سے طاقتور اور بہترین کمپیوٹر قرار دیا ہے، وہیں اس کی قیمت بھی دوسروں کے مقابلے زیادہ ہے۔اگر

کہا جائے کہ میک بک پرو 2 نہ صرف مائیکرو سافٹ بلکہ دیگر حریف کمپنیوں کے لیپ ٹاپ سے بھی سب سے زیادہ مہنگا ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔میک بک پرو کے 15 انچ اسکرین کے حامل لیپ ٹاپ کی قیمت 1499

امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد رکھی گئی ہے۔میک بک پرو 2 کو آئندہ ماہ 16 نومبر کو عام مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…