منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

خواب سچ ہو گیا، انسان کو غائب کر دینے والا لباس تیار کر لیا گیا

datetime 3  جولائی  2017 |

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی سائنسدانوں نے سپاہیوں کو دشمن کی نظر سے غائب رکھنے والا ایک لباس تیار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔روس کی سراٹوف یونیورسٹی کے ماہرین نے ریڈار اور دیگر ریڈیو شعاعوں سے محفوظ رکھنے والا لباس تیار کیا ہے۔ جس ٹیکنالوجی کے تحت فوجیوں کا یونیفارم ریڈار اور دیگر ریڈیو آلات کی لہروں کو جذب کرنے کے باقبل بن سکتا ہے۔اس کیلئے نینو پروسیسنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ لباس میں چھوٹے چھوٹے سیل لگائے گئے ہیں جو ازخود آس پاس کے ماحول کا رنگ محسوس کرکے کپڑے کی اوپری پرت پر عین وہی رنگ چڑھادیں گے جو اطراف کا رنگ ہوگا۔

اس کیلئے لباس پر خاص طرح کا رنگ چڑھایا گیا ہے جو حرارت محسوس کرنے والی ایک ڈائی کا کام کرتا ہے۔واضح رہے کہ یہ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف الینوائے اور میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) نے مشترکہ طور پر ٹینکوں کو اوجھل رکھنے کیلئے وضع کی تھی۔ امریکی افواج ایک عرصے سے اپنے فوجیوں اور آلاتِ حرب کو چھپانے کیلئے کئی ٹیکنالوجیز پر کام کررہی ہیں لیکن اب تک ان میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…