بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

چین نے ٹریفک جام سے بچنے کیلیے گاڑیوں کے اوپرسے گزرنے والی بس تیارکرلی

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن)چین کی 19 ویں بیجنگ انٹرنیشنل ہائی ٹیک نمائش میں ماہرین نے ایک ایسی بس کا ماڈل پیش کیا جو سڑکوں پر چلتی گاڑیوں کے اوپر سے گزر سکے گی۔چینی انجینئرز نے دنیا کی منفرد ترین بس کا مکمل ماڈل نمائش کے دوران حاضرین کو دکھایا۔ اس بس کو ٹرانزٹ ایلیویٹڈ بس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ بس اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ دیگر گاڑیوں کے اوپر سے گزر سکے۔ اس کے نیچے اتنی جگہ موجود ہے کہ یہ باآسانی کئی کاروں کے اوپر سے گزر سکتی ہے۔ عام ٹرین کی طرح یہ بس بھی پٹڑی استعمال کرے گی لیکن اس کی پٹڑی کی چوڑائی ایک پورے روڈ کے برابر ہو گی۔ لیکن چونکہ اس کے نیچے جگہ خالی ہو گی اس لیے یہ روڈ کے کناروں پر چلتے ہوئے دیگر کاروں کے اوپر سے باآسانی گزرتے ہوئے چلی جائے گی۔بس میں 12 سو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہو گی۔ اس سال کے اختتام تک یہ بسیں نہ صرف تیار ہوں گی بلکہ بیجنگ کی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی بھی نظر آئیں گی



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…