بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ہزاروں ملازمتیں ختم، ان کی جگہ کس نے لی ؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (اے پی پی) چینی کمپنی فاکس کون نے اپنی فیکٹری کے 60 ہزار ملازمین کو فارغ کر کے ان کی جگہ روبوٹس سے کام لینا شروع کردیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک سرکاری افسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کمپنی کی ایک فیکٹری میں ملازمین کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے کم کر کے 50 ہزار کر دی گئی ہے ۔فاکس کون ٹیکنالوجی گروپ نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ مینوفیکچرنگ سے متعلق بہت سے کاموں کو خودکار بنانے کی کوشش میں ہے۔ تاہم کمپنی نے اس بات سے انکار کیا کہ اس کا مقصد نوکریوں کو ختم کرنا ہے۔ بیان کے مطابق ہم روبوٹک انجینیئرنگ اور دیگر مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کا استعمال بار بار ایک ہی طرح کے اس کام کو کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں جسے پہلے ملازم انجام دیا کرتے تھے اور مینیوفیکچرنگ کے عمل میں ڈیویلپمنٹ، پروسیس کنٹرول اور کوالٹی کنٹرول جیسی چیزوں کو بہتر بنانے کے لیے ہم انھیں ملازمین کو تربیت فراہم کر رہے ہیں تاکہ اس کا معیار بہتر کیا جا سکے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اپنے مینوفیکچرنگ آپریشن میں خود کاری اور مین پاور پر کنٹرول کے عمل کو جاری رکھیں گے، اور ہمیں امید ہے کہ چین میں ہم بڑی تعداد میں اپنی ورک فورس بھی قائم رکھ سکیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…