اب ٹریفک جام بھی ہو تو کوئی مسئلہ نہیں، نئی ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی
26
مئی 2016
بیجنگ (اے پی پی) چین نے ٹریفک جام کی صورت میں گاڑیوں کے اوپر سے گذر سکنے والے بس متعارف کرا دی ۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹریفک کے مسائل کا حل تلاش کیے جانے کی امید سے تیار ہونے والی اس بس کو بیجنگ کی بین الاقوامی اعلی ٹیکنالوجی نمائش میں متعارف کرایا گیا ہے۔بھاری ٹریفک میں گاڑیوں کے اوپر سے گزر سکنے کی شکل میں ڈیزائن کردہ بس کو میٹرو نظام کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔پراجیکٹ منیجر بائی زیمنگ کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والی یہ بس ماحول دوست اور کم لاگت کی حامل ہے۔اس بس کو آئندہ سال سڑکوں پر لایا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں