منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کا سب سے مہلک ترین ہتھیار تیار، کس ملک نے ایجاد کیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  مئی‬‮  2016 |

ماسکو (این این آئی) روس نے دنیا کا سب سے خطرناک اور مہلک ترین جوہری ہتھیار تیار کر لیا جسے ’شیطان 2‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یورپ اور امریکہ کے پاس موجود میزائل ڈیفنس ٹیکنالوجی اس قابل ہی نہیں کہ وہ اسے روک سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس نے اپنے ’شیطان 2‘ نامی اس جوہری ہتھیار کے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یہ جوہری ہتھیار سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کی وجہ سے اسے ریڈار سسٹم پر دیکھنا ناممکن ہے۔ یہ ایسا خطرناک ہتھیار ہے جو چند ہی سیکنڈز میں کسی بھی ملک کو تہس نہس کر سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس جوہری ہتھیار کا سرکاری نام آر ایس 28 سرمات ہے۔ نیٹو ملٹری ماہرین اس مہلک ترین ہتھیار کو ’شیطان‘ کا نام دے رہے ہیں۔’شیطان 2‘ ایک درج سے زیادہ وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر اس جوہری بم کو امریکی ریاست ٹیکساس اور یورپ کے اہم ملک فرانس پر گرایا جائے تو وہ پلک جھپکتے صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…