تھری ڈی پرنٹر سے تیار دھاتی پسلیاں لگانے کا پہلا تجربہ کامیاب

17  مارچ‬‮  2016

میلبورن(نیوز ڈیسک) دنیا میں پہلی مرتبہ تھری ڈی پرنٹر سے تیار شدہ پسلیاں ایک مریض میں منتقل کرنے کا تجربہ بہت کامیاب رہا ہے۔54 سالہ مریض پردنیا میں پہلی مرتبہ یہ تجربہ اسپین کی سلا مانکا یونیورسٹی میں کیا گیا ہے جس میں ڈھانچے کی ہڈیوں کو کاٹ کر اس میں فٹ ہوجانے والے حصے کو ٹھیک ٹھیک ڈیزائن کرکے فٹ کرنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا اور اسے جوڑنے کے نٹ بولٹ ایسے بنانے تھے جو ایک طویل عرصے تک پسلیوں کو جوڑے رکھے جب کہ اس کے لیے پسلیاں اتنی لچکدار بنائی گئیں کہ سانس لیتے وقت مریض کو سینے کی جکڑن محسوس نہ ہو۔
ہلکی پھلکی ٹٹانیئم دھات پر مشتمل کئی پسلیوں کو پہلے سافٹ ویئر کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا اور اس کے بعد اسپین کے ایک مریض میں منتقل کیا گیا جو خاص ڈیزائن کی بنا پر مکمل طور پر فٹ ہوگئیں۔ سرطانی ناسور کی وجہ سے مریض کی کئی پسلیاں اور مرکزی ہڈی کا ایک ٹکڑا خراب ہوگیا تھا، مریض کو 12 دن بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا اور اب وہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…