واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، انگلش سے نابلد بھی فائدہ اٹھا پائیں گے

16  مارچ‬‮  2016

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا ایپلیکشن واٹس ایپ نے انڈرائیڈ صارفین کے لیے اردو ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق واٹس ایپ کے شریک بانی برائن ایکٹن نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ واٹس ایپ اب اردو میں بھی (آنڈرائیڈ ڈیوائسز پر) دستیاب ہے۔واٹس ایپ میسنجر کو اردو میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے صارف کو اپنے اسمارٹ فون کی لینگویج سیٹنگ میں اردو کو منتخب کرنا ہوگا۔واٹس ایپ نے اپنے اردو ورژن کے لیے پاکستان میں موبائل فون کمپنی موبی لنک کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور برائن ایکٹن کے مطابق اس موبائل کمپنی کے اشتراک سے ہم اپنے پاکستانی صارفین کو پاکستان اور بیرون ملک رابطے کی بہترین سہولت فراہم کررہے ہیں۔واٹس ایپ کا اردو ورژن تیار کرنے میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے احسن سعید نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پراس کا اعلان کیا۔ان کا کہناتھا کہ واٹس ایپ اردو سے اس اپلیکشن کو اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔خیال رہے کہ واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد نوے کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور امکان ہے کہ جلد یہ ایک ارب کا سنگ میل بھی عبور کرلے گا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…