فیس بک نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا سودا کرتے ہوئے واٹس ایپ خریدلیا

16  مارچ‬‮  2016

کراچی (نیوز ڈیسک) فیس بک نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا سودا کرتے ہوئے واٹس ایپ خرید لیا۔مگر ایک دن ایسا بھی تھا جب اسی فیس بک نے واٹس ایپ کے بانی برائن اور ان کے ساتھی کو ،نوکری دینے سے انکار کردیا تھا ۔دنیا بھر میں کروڑوں افراد واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں مگر کسی کو یہ نہ معلوم ہوگا،کہ واٹس ایپ بنانے والے برائن اور ان کے پارٹنر کو ،ابتدا میں فیس بک اور ٹوئٹر نے نوکری دینے سے انکار کردیا تھا۔مگر انہوں نے ہار ماننے کے بجائے ایک ایسی موبائل ایپلیکیشن بنانے کا سوچا،جس سے مفت میسیجز اور کالز کی جاسکیں۔فروری 2009 میں برائن اور ان کا ساتھی واٹس ایپ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔آج واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوچکی ہے ۔ 30سے 40کروڑ لوگ روزانہ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں ، 10لاکھ افراد ہر روز رجسٹر ہو رہے ہیں، 60کروڑ فوٹو روزانہ اپ لوڈ ہوتی ہیں، 20کروڑ وائس میسجزجبکہ 10ارب میسجز روزانہ بھیجے جاتے ہیں۔اسی مقبولیت کے سبب فیس نے واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔اسے فیس بک کی اب تک کی سب سے بڑی خریداری بتایا گیا ہے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…