پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی انجینیئر نے صرف 14 منٹ میں موبائل چارج کرنے والا بیٹری پیک تیارکرلیا

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی انجینیئر عبداللہ سومرو نے انوکھا بیٹری جارچر پیک تیار کیا ہے جوصرف 14 منٹ میں موبائل اور لیپ ٹاپ چارج کرسکتا ہے۔ اگرچہ اس کا عملی نمونہ (پروٹوٹائپ) بنالیا گیا ہے جس کے لیے عبداللہ سومرو نے ایک کمپنی مائیکروپاورلیبس قائم کی تھی۔ اس کےلیے چلی کی حکومت نے 35 ہزار ڈالر کی ابتدائی رقم فراہم کرکے عبداللہ کو اپنے ملک میں 6 ماہ کی تربیت بھی فراہم کی ہے۔ اس کے بعد عبداللہ سومرو اور ان کی ٹیم نے فلیش پیک ، پاور بینک کے نام سے دنیا کا مختصر ترین موبائل جارچر سیٹ تیار کیا ہے جو صرف 14 منٹ میں ایک موبائل کو مکمل طور پر جارچ کردیتا ہے۔ عبداللہ کے مطابق گاڑیوں کی بیٹری دیکھ کر انہیں یہ خیال سوجھا ہے کیونکہ وہ عام بیٹریوں سے دس گنا زائد تیزی سے جارچ ہوتی ہیں سومرو کے مطابق انہوں نے گاڑیوں کے بیٹری نظام کو عین اسی صولوں کے تحت چھوٹا کرکے ایک بیٹری پیک میں تبدیل کردیا ہے۔ فی الحال اس کی مہم ” کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گو گو” چل رہی ہے جس کے تحت 30 ہزار ڈالر کا ہدف رکھا گیا ہے لیکن اب تک صرف 1500 ڈالر ہی جمع ہوئے ہیں, جو حضرات پہلے سے ہی کچھ رقم کا وعدہ کرکے اس جارچر کو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ 50 ڈالر میں اسے حاصل کرسکتے ہیں لیکن ڈاک کے ذریعے بھجوانے کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

یہ لیپ ٹاپ کےتمام چارجر کے ذریعے بجلی جمع کرتا ہے جن میں میک بک چارجر بھی شامل ہیں۔ اگرچہ اس میں یوایس بی پورٹ سے چارجنگ آپشن موجود ہے لیکن وہ سست رفتار ہے اور 14 منٹ کے لئے لیپ ٹاپ چارجر کی ضرورت ہوگی۔ ژیامی کے بیٹری پیک بہت مشہور ہیں لیکن سومرو کے مطابق ان کی بیٹری مکمل بھرنے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں جبکہ فلیش پیک کو صرف 14 منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے۔عبداللہ سومرو کے مطابق یہ چارجر ان لوگوں کے لیے ہیں جو مسلسل سفر میں رہتے ہیں اور کہیں بجلی فراہم نہیں ہوتی۔ اس سال جون تک یہ ایجاد دستیاب ہوسکے گی اور چین کے شہر شینزن میں اس پر کام جاری ہے۔ عبداللہ سومرہ نے کہا کہ وہ مزید پاور بینکس پرکام کررہے ہیں اور 5 ہزار ایم اے ایچ بینک تیار کرنا چاہتے ہیں جس کی قیمت 70 ڈالر تک ہوگی لیکن اس کا انحصار انڈی گو گو کی مہم کی کامیابی پرہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…