لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میںموبائل فون صارفین کی تعداد 12کروڑ80لاکھ سے تجاوزکرگئی ۔رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں 1کروڑ34لاکھ سے زائد صارفین کا اضافہ ہواجبکہ موبائل فون صارفین کی تعداد 12کروڑ80لاکھ سے تجاوزکرگئی۔ ملک میں فون کے استعمال کی شرح 68فیصد پرپہنچ گئی۔30 جون2015ءکوموبائل فون صارفین کی تعداد 11کروڑ46لاکھ سے زائد تھی ۔رواں مالی سال جولائی تا جنوری کے عرصے میں تھری جی اور فورجی صارفین کی تعداد 2کروڑ47لاکھ سے تجاوزکرگئی۔ 30 جون 2015ءمیں تھری جی اورفور جی صارفین کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد تھی ۔رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ فون صارفین کے اضافے کے باعث ملک میں فون کے استعمال کی شرح 68فیصد پرپہنچ گئی جوگزشتہ مالی سال کے اختتام پر63 فیصد تھی۔