پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

امریکی ماہرین نے دنیا کا سب سے باریک شمسی پینل تیار کرلیا

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( نیوز ڈیسک) میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے انسانی بال کے پچاسویں حصے کے برابر دنیا کا باریک ترین شمسی سیل تیار کرلیا ہے جسے لباس اور پانی کے بلبلے پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے باریک سولر سیل بنالیا ہے جو پانی کے بلبلوں سے بھی ہلکا ہے اور انہیں ہر کئی شے پر لگا کر ان کو شمسی سیل میں بدلا جاسکتا ہے۔ شمسی سیل خلائی اسٹیشن، سیٹلائٹس، کیلکیولیٹر اور دیگر دستی آلات میں عام استعمال ہورہے ہیں اور کئی ممالک میں شمسی سیلوں سے بڑے پیمانے پر بجلی بھی تیار کی جارہی ہے۔ میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے دنیا کا باریک ترین سولرپینل بنایا ہے جس کے ذریعے الیکٹرانک اور شمسی سیلوں کو کپڑوں اور کاغذ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔یہ سولر سیل اتنے چھوٹے، ہلکے اور باریک ہیں کہ یہ ایک بلبلے سے چپک جاتے ہیں جب کہ بلبلہ پھٹتا نہیں، ان شمسی سیلوں کو بنانے میں وہ ماحول دشمن کیمیکل اور بلند درجہ حرارت درکار نہیں ہوتا جو روایتی فوٹو وولٹائک (پی وی) شمسی سیلوں کی تیاری کے لیے ضروری ہوتا ہے، اس کی تیاری کے لیے ماہرین نے کمرشل پلاسٹک پیرائیلین کو سیل کی کوٹنگ کے لیے استعمال کیا جب کہ ڈی بی پی سے روشنی سے حساس مٹیریل بنایا گیا، اس ہلکے پھلکے مٹیریل کو لباس، عمارتوں اور دوسری کئی جگہ استعمال کرکے ہر شے کو بجلی بنانے والی مشینوں میں بدلا جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس کی افادیت روایتی شمسی سیلوں سے صرف 5 فیصد کم نوٹ کی گئی، اس ایجاد سے شمسی سیلوں کی تیاری میں ایک انقلاب آجائے گا کیونکہ یہ مادہ ہرشے کو بجلی بنانے والی سطح میں بدل سکتا ہے۔اس سے قبل شیفلڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسپرے والے سولر سیل کا تصور پیش کیا تھا، اس میں کسی بھی سطح پر اسپرے کرکے اسے سولر سیل میں بدلا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ شکاگو کی ایک کمپنی نے سولر پیپر (شمسی کاغذ)تیار کیا تھا جو 3 گھنٹے میں آئی فون 6 چارج کرنے کے قابل تھا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…