اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر آپ کے پاس اینڈرائڈ سمارٹ فون ہے تو آپ کو ایک خطرناک وائرس سے ضرور آگاہی ہونی چاہیے جو آج کل پھیلا ہوا ہے۔ اس خطرناک وائرس کا نام میزر ہے جس سے ہیکرز آپ کے موبائل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد یہ ہیکرز نہ صرف آپ کے سمارٹ فون میں موجود تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں بلکہ آپ کے ٹیکسٹ میسجز بھی پڑھ سکتے ہیں اور کالیں بھی کر سکتے ہیں۔ سیکیورٹی فرم ہائمڈل کا کہنا ہے کہ وائرس سے بھرے ہوئے یہ ٹیکسٹ میسجز اب تک تقریبا ایک لاکھ سمارٹ فونز کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ ہائمڈل کے چیف ایگزیکٹو نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ خطرناک وائرس سمارٹ فونز کو بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں