اسلام آباد (نیوزڈیسک)چین کی ایک کمپنی ڑیومی نے سیگوے کے اشتراک سے دنیا کا سب سے چھوٹا ،سستا ،موبائل فون کنٹرول اوربیٹری پر چلنے والا خود توازن کا حامل سکوٹر ”نائن بوٹ منی “تیار کرلیا۔ایک چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین کی ا یک الیکٹرانکس کمپنی ڑیومی نے سیگوے کے اشتراک سے کم کم خرچ بالانشیں کے مصداق بیٹری پر چلنے اور موبائل فون کے ذریعے کنٹرول ہونے والا دو متوازی پہیوں کے ذریعے خود توازن کا حامل سکوٹر تیارکرلیاہے۔اس سکوٹر کی نمائش کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لی جن نے آج پیر کوچین کے دارالحکومت بیجنگ میں کی۔ایک مضبوط دھاتی عنصرمیگنیشیم سے تیار کیاگیا یہ سکوٹر ایک بار چارج ہونے کے بعد15ڈگری زاویئے تک جھکنے کی صلاحیت کیساتھ 22کلو میٹر تک کا فاصلہ بآسانی طے کرسکتاہے۔واضح رہے کہ یہ نائن بوٹ منی سکوٹر سیگی کے گزشتہ ڈیزائن کردہ سکوٹر سے بہت چھوٹاہے۔اس کی ابتدائی قیمت 314ڈالرمقرر کی گئی ہے۔اس سکوٹر کی یہ خاصیت ہے کہ اس کو کمپنی کے تیار کردہ موبائل فون کے ذریعے بھی کنٹرول اور اس کی چارجنگ اور رفتار بھی چیک کی جاسکتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں