اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) فیس بک نے ایکک نئے نو ٹیفکیشن سروس شروع کی ہے جس کے لئے آ پکو دعا کرنی چاہئے کہ وہ بھی آ پ کے سماجی رابے کی اس ویب سائٹ اکاﺅنٹ پر نظر نہ آئے ۔یہ نو ٹیفکیشن اس وقت آ پ کو موصول ہو گا جب آ پ کے اکاﺅنٹ کو ایسے ہیکرز ہدف بنانے کی کوشش کریں گے جن کا تعلق کسی ملک کی حکومت سے ہو گا ۔یہ نیا نیوٹیفکیشن اس بات کا عندیہ نہیں ہو گا کہ آ پ کا اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا ہے بلکہ یہ آپ کے کمپیوٹر اسمارٹ فون میں ایسے سافٹ وئیر کی موجودگی کی صورت میں موصول ہو گا جو آ پ کے فیس اکاﺅنٹ تک رسائل حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہو گا ۔
فیس بک کے چیف سکیورٹی آفیسر ایلکس اسٹیو مس کی جانب سے اس بات اعلان ایک بلاگ میں کیاگیا ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے لوگوں کے اکاﺅنٹس کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرتے رہے ہیں اور اب ہمنے اسی صورت میں اضافی وارننگ دینے کا فیصلہ کیاہے جو بہت زیادہ ایڈوانس اور خطرناک ہو گی اور ہم متاثر افراد پروزور دیتے ہیں کہ وہ اپنے تمام آن لائن اکاﺅنٹس کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن ضروری اقدامات کریں فیس بک کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے نہیں بتایا جائے گا کہ کس ملک کی حکومت سے تعلق رکھنے والے ہیکر از نے صارفین کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس حوالے سے انہیں ایک نو ٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کردیاجائے گا تو اگر آ پ کو فیس بک کا ایسا نو ٹیفکیشن نظر آئے تو اسے سنجیدگی سے لیں کیونکہ اس سے آ پ کو اپنے تحفظ میں مدد مل سکے گی
آ پ کا فیس بک اکاﺅنٹ کوئی ہیک تونہیں کر رہا ؟
14
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں