پشاور(نیوزڈیسک)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری مراسلے کے پیش نظر 14 مارچ تک صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف ڈوژن میں موسلادھا ر اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کے تحت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق صوبے کے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کرنے اور بروقت امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں،جبکہ پی ڈی ایم اے دفتر پشاور میں قائم کنٹرول روم امدادی سرگرمیوں اور معلومات کے لئے 24گھنٹے عوام کی سہولت کےلئے فعال رہےگا۔