جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ای میل کے بانیوں میں شامل رے ٹام لنسن انتقال کرگئے

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)رابطوں کی دنیا میں انقلاب پیدا کرنے والی ایجاد ’ای میل‘ کے بانی “رے ٹام لنسن 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ای میل کے لیے @ کا سبمل بھی انھوں نے ہی متعارف کرایا تھا۔رے ٹام لنسن نے ایم آئی ٹی سے گریجویشن کیا اور پھر 1971 ء4 میں بوسٹن کی ایک ٹیکنالوجی فرم سے وابستہ ہوگئے۔رے ٹام لنسن کا شمار 1971ء میں امریکا میں شروع کے جانے والے ایک دفاعی پروجیکٹ آرپانیٹ کے بانیوں میں ہوتا تھا۔اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد ایٹمی جنگ چھڑجانے کی صورت میں کمپیوٹر نیٹ ورک کیدرمیان ایک با اعتبار مواصلاتی نظام قائم کرنا تھا اس پروجیکٹ کے دوران رے ٹام لنسن کو یقین ہوگیا کہ ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر تک پیغام پہنچایا جاسکتا ہے۔جس کے بعد ٹام لنسن ایک ایسا نظام وضع کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے ذریعے پیغام با آسانی دوسرے شخص تک پہنچ سکے۔ اسے ای میل ، یعنی الیکٹرانک میل کا نام دیا گیا۔یہ پروجیکٹ بعد میں انٹرنیٹ اور ورلڈ وائڈ ویب کی ابتدائی شکل ثابت ہوا ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…